۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
کالا امام باڑہ

حوزہ/ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے مومنین کو خطاب کرتے ہوئے روز عرفہ کی عظمت و اہمیت بیان کی، نیز حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کے فضائل و خصائص ذکر کئے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ روز عرفہ اور سفیر حسینی حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے کالا امام باڑہ ریپیئر کمیٹی اور مومنین پیر بخارہ کی جانب سے کالا امام باڑہ میں دعائے عرفہ مع ترجمہ اور مجلس عزا منعقد ہوئی۔

اولا مولانا سید علی ہاشم عابدی نے مومنین کو خطاب کرتے ہوئے روز عرفہ کی عظمت و اہمیت بیان کی، نیز حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کے فضائل و خصائص ذکر کئے۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی نے بیان کیا کہ امام حسین علیہ السلام نے حضرت مسلم علیہ السلام کو اپنا بھائی اور قابل اعتماد تحریر فرمایا۔ جناب مسلم علیہ السلام نے نصرت امام میں نہ اپنی جان کی پرواہ کی، نہ مال کی پرواہ کی، نہ آل و اولاد کی پرواہ کی، خود کوفہ میں شہید ہوئے، دو فرزند کربلا میں شہید ہوئے، دو بیٹے کوفہ میں شہید ہوئے، زوجہ اور بیٹی اسیران کربلا میں شامل ہوئیں، روایت کے مطابق مدینہ میں آپ کے گھر کو بھی منہدم کر دیا گیا۔ آپ امام حسین علیہ السلام کے سفیر اور تام الاختیار وکیل تھے لیکن وقت شہادت مقروض تھے لہذا وصیت فرمائی کہ ان کی شمشیر بیچ کر قرض ادا کیا جائے۔

مولانا سید علی ہاشم عابدی، مولانا ظہیر حسن، مولانا سید محمد ظہیر اور مولانا علی محمد معروفی نے دعائے عرفہ مع ترجمہ پڑھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .